پیام انسانیت
October 29, 2017پرانے چراغ (1)
October 29, 2017۲۳؍اپریل ۱۹۸۵ ء کو سپریم کورٹ نے نفقۂ مطلقہ کے سلسلہ میں اپنا وہ فیصلہ دیا جس میں دین میں کھلی مداخلت، قرآن مجید کے الفاظ کی من مانی تشریح و تفسیر، شریعت اسلامی کی توہین اور اس پر کھلا حملہ تھا۔اس نے ملت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، اور اس کو اپنے دین و شریعت سے وابستگی، اسلام سے وفاداری، اور غیرت و خودداری کے ایک فیصلہ کن مرحلہ پر لا کھڑا کیا،مسئلہ کی اہمیت اور وقت کی اس اہم ترین ضرورت کے تحت مولانا نذرالحفیظ ندوی صاحب(استاد دارالعلوم، ندوۃالعلماء لکھنؤ) نے حضرت مولاناؒسے یہ تفصیلی انٹرویو لیا جس میں بتایا گیا ہے کہ تحفظ شریعت کے لیے مسلمانوں کا اتحاد ان کی بیداری کا پیش خیمہ ہے، نیز ان کی دو سب سے بڑی کمزوریاں ان کی بے صبری اور قائدین پر بے اعتمادی ہے۔
pesh-khema