تاریخ دعوت و عزیمت -(3)
October 30, 2017تاریخ دعوت و عزیمت -(5)
October 30, 2017یہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ پہلی جلد میں پہلی صدی ہجری سے لے کر ساتویں صدی ہجری تک عالم اسلام کی اصلاحی و تجدیدی کوششوں کا تاریخی جائزہ، نامور مصلحین اور ممتاز اصحاب دعوت و عزیمت کا مفصل تعارف، ان کے علمی کارنامے کی روداد، اور ان کے اثرات و نتائج کا تذکرہ ہے، جبکہ دوسری جلد میں آٹھویں صدی ہجری کے مشہور عالم و مصلح شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ کے سوانح حیات، ان کے صفات و کمالات، ان کی علمی و تصنیفی خصوصیات، ان کے تجدیدی و اصلاحی کام اورمقام، اور ان کی اہم تصنیفات کا مفصل تعارف، اور ان کے ممتاز تلامذہ اور منتسبین کے حالات ہیں۔ تیسری جلد میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی، سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء، حضرت شیخ شرف الدین یحیی منیری کے سوانح حیات، صفات و کمالات، تجدیدی و اصلاحی کارنامے، تلامذہ و منتسبین و مسترشدین کا تذکرہ و تعارف ہے، چوتھی جلد میں مجدد الف ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی کی (971-1034ھ)مفصل سوانح حیات، ان کا عہد اور ماحول، ان کے عظیم تجدیدی وانقلابی کارنامہ کی اصل نوعیت کا بیان، ان کا اور ان کے سلسلہ کے مشائخ کا ا پنی اور بعد کی صدیوں پر گہرا اثر، اور ان کی اصلاحی و تربیتی خدمات کا مفصل تذکرہ ہے۔ پانچویں جلد احیائے دین، اشاعت کتاب و سنت، اسرار و مقاصد شریعت کی توضیح و تنقیح، تربیت و ارشاد اور ہندوستان میں ملت اسلامی کے تحفظ اور تشخص کی بقا کی ان عہد آفریں کوششوں کی رودادہے جن کا آغاز حکیم الاسلام حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی اور ان کے اخلاف و خلفاء کے ذریعہ ہوا۔
Tareekh dawat o azeemat part-4