دین و علم کی خدمت اور ایمانی تقاضے کی اہمیت
October 26, 2017دین حق و دعوت اسلام ایک فلک بوس اور سدا بہار درخت
October 26, 2017ہر زمانہ میں اس کی ضرورت رہی ہے کہ عقیدۂ توحید کو سب سے زیادہ وضاحت اورطاقت و عمومیت کے ساتھ پیش کیا جائے، علمائے ربانی اور اعیان حقانی نے ہر زمانہ میں تحریرا و تقریا، دعوۃ و خطابۃ اس فرض کو انجام دیا، بر صغیر ہند میں جہاں شرک و وثنیت اور اپنے جامع مفہوم میں جاہلیت ہزاروں برس سے چلی آرہی ہے ، اس کی اور ممالک کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہی ضرورت تھی، یہاں علمائے ربانیین نے اپنے اپنے وقت اور اپنے اپنے مقام پر یہ فرض طاقت اور خوبی کے ساتھ انجام دیا، ضرورت تھی کہ ہر وقت اس کا جائزہ لیا جاتا رہے اور یہ فرض انجام دیا جاتا ہے، اس رسالہ میں اسی کی کوشش کی گئی ہے اور دعوت توحید کو واضح کیا گیا ہے۔
deene-haq-aur-ulmae-rabbani