بارہ دن ریاست میسور میں | bara din riyasate mysore me
بارہ دن ریاست میسور میں
October 26, 2017
دعوت الی اللہ یوسفی اسلوب میں | daawat ilallah yusufi usloob me
دعوت الی اللہ یوسفی اسلوب میں
October 26, 2017
Show all

اس میں ہندوستان کی عظیم دینی و اصلاحی تحریکات اور دعوتوں، مدارس و حلقہائے فکر، اور تعلیمی و تربیتی مرکزوں کا اجمالی و مستند تعارف کے ساتھ  اصلاح عقائد، غیر اسلامی عادات و شعائر اور جاہلی رسوم و عادات کے خلاف ان کی محاذ آرائی و کامیابی کی مختصر روداد بیان کی گئی ہے، نیز  ان کے بارے میں غلط فہمیوں اور غلط بیانیوں کے ازالہ کی سنجیدہ و ذمہ دارانہ کوشش کی گئی ہے۔ یہ مولانا کے آخر دور کی کتاب ہے، یہ ان حالات میں مولانا نے لکھی جب انھوں نے محسوس کیا کہ مسلمان فروعی مسائل میں پڑ کر اختلاف کا شکار ہو رہے ہیں، اور ان کے دین کی دعوت کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس میں ان علماء کی خدمات اور قربانیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن کی وجہ سے بر صغیر کے مسلمان اپنی دینی و ملی شناخت کےساتھ باقی ہیں، یہ در اصل “”الأضواء على الحركات والدعوات الدينية والإصلاحية ومدارسها الفكرية ومراكزها التعليمية والتربوية في الهند کا اردو ترجمہ ہے جو مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی نے کیا ہے۔
Download Book
Categories: ,