دین اسلام اور اولین مسلمانوں کی دو متضاد تصویریں

دو انسانی چہرے قرآنی مرقع میں | do insani chehre
دو انسانی چہرے قرآنی مرقع میں
October 26, 2017
دو روزے | do roze
دو روزے
October 26, 2017
Show all

اس کتاب میں اولین مسلمانوں اور تاریخ اسلام کے مثالی و معیاری عہد (عہد رسالت و عہد صحابہ) میں اسلامی تعلیمات کے اثرات اور رسول اللہ ﷺ کی دعوتی و تربیتی مساعی کے نتائج کا ایک ہلکا سا نقشہ پیش کیا گیا ہے، دنیا کے دوسرے داعیوں ، مربیوں اور مصلحین سے آپؐ کا امتیاز دکھایا گیا ہے، ظہور اسلام سے قیام قیامت تک نبی کی “وحدت” و”خاتمیت” اور اس کے تنہا شارع و مطاع ہونے کے بارے میں امت کے عقیدہ اور اس کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔پھر اہل سنت کے اس اجمالی عقیدہ اور تسلسل و تواتر کے ساتھ فہم دین، حیات نبوی، عہد صحابہ اور تاریخ اسلام کی اس تعبیر و تصویر کے بالکل متوازی فرقۂ امامیہ اثنا عشریہ  جو نقطۂ نظر رکھتا ہے اور اس نے اس کو اپنے عقیدہ و عمل کی اساس اور اپنے فرقہ و جماعت کا شعار بنایا ہے،  اس کو خود اسی کے مستند نمائندوں دینی پیشواؤں اور ان کی معتبر و مسلم تصنیفات اور کتابوں کے الفاظ میں پیش کیا گیا ہے، اور اس کا فیصلہ فطرت سلیم، ذوق صحیح اور عقل عام پر چھوڑ دیا گیاہے کہ ان میں سے کون سی تعبیر و تصویر ایک ایسے پیغمبر کے شایان شان ہے جو قرآن کے اعلان، اپنے یگانہ کمالات نبوت کے تقاضہ و نتیجہ، اور مسلم و غیر مسلم مؤرخین کے متفقہ بیان اور واقعات کی شہادت کے مطابق سب سے کامیاب پیغمبر اور تاریخ انسانی کا سب سے بڑا ہادی و مربی و مصلح گزرا ہے۔
Categories: ,

do-mutazad-tasweere