انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر

انسان کی تلاش | insaan ki talaash
انسان کی تلاش
October 28, 2017
انسانیت کے محسن اعظم اور شریف و متمدن دنیا کا اخلاقی فرض | insaaniyat ke mohsine aazam aur shareef wa mutamaddin duniya ka akhlaaqi farz
انسانیت کے محسن اعظم اور شریف و متمدن دنیا کا اخلاقی فرض
October 28, 2017
Show all

یہ مولانا کی وہ شاہکار تصنیف ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں کے عروج و زوال کی خونچکاں داستان رقم کی ہے، مصنف نے ان نقصانات کی نشاندہی کی ہے جومسلمانوں کے تنزل و زوال اور دنیا کی قیادت و رہنمائی سے کنارہ کش ہوجانےسے انسانیت کو پہنچے، اس کے لیے انہوں نے عام انسانیت تاریخ ، نیز اسلامی تاریخ کا جائزہ لیا  اور دکھایا کہ محمد ﷺ کی بعثت کس جاہلی ماحول میں ہوئی، پھر آپ کی دعوت و تربیت کے نتیجہ میں کس طرح ایک امت تیار ہوئی جس نے دنیا کی زمام اقتدار اپنے ہاتھ میں لی اور اس کے اقتدار و امامت کا دنیا کی تہذیب اور لوگوں کے رجحانات و کردار پر کیا اثر پڑا، کس طرح دنیا کا رخ ہمہ گیر خدا فراموشی سے ہمہ گیر خدا پرستی کی طرف تبدیل ہوا، پھر کس طرح اس امت میں زوال و انحطاط کا آغاز ہوا اور اس کو دنیا کی قیادت و امامت سے ہاتھ دھونا پڑے، اور کس طرح یہ قیادت مادہ پرست یورپ کی طرف منتقل ہوئی ، اس وقت مسلمانوں کی کیا ذمہ داری ہے اور وہ اس سے کس طرح عہدہ بر آ ہو سکتے ہیں، ان تمام سوالات کے تشفی بخش جوابا ت اس کتاب کا موضوع ہیں۔
Categories: ,

insaanee-dunya-par-musalmaano-ke-uruj-aur-zawal-ka-asar